کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وومن پروٹیکشن سیل سندھ نے ملائیشیا میں موجود پاکستانی خاندان کی فریاد سن لی۔ کئی سال سے خاوند اور سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد اور مار کھانے والی خاتون کو انصاف مل گیا۔ وومن پروٹیکشن سیل کو ملائشیا سے انصاف کے لئے ایک درخواست موصول ہوئی۔ ملائیشیا میں موجود فیملی کے مطابق ان کی بیٹی کراچی کے علاقے کورنگی میں اپنے سسرال میں رہتی تھی بیٹی کو خاوند اور سسرال کے دیگر افراد کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا میکہ کراچی میں نہ ہونے کی وجہ سے اس کو کوئی سپورٹ بھی نہ تھی۔ وومن پروٹیکشن سیل حیدرآباد میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا اور کراچی پولیس سے مدد لی گئی۔ ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کی مدد سے تشدد کرنے والے خاوند اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی کورنگی علی رضا اور ایس ایچ او کورنگی کی جانب سے بھی بھر پور مدد فراہم کی گئی ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پر کارروائی مکمل کی گئی۔ ملائیشیا میں موجود خاتون نے بیٹی کو انصاف دلانے پر کراچی پولیس کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
![]()