میرپورخاص( بیورو رپورٹ) سندھ کالج گیمز کے کامیاب انعقاد نے کالج ایجوکیشن کے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پیدا کی ہے۔ غیرنصابی سرگرمیاں ہی نوجوانوں میں فٹنس پیدا کرتی ہے یہ گیمز ٹیلنٹڈ طلباء و طالبات کھلاڑیوں کی ملکی سطح پر ترسیل کا بہترین زریعہ ثابت ہوں گے۔ صوبہ کے مختلف شہروں اور کالجز کا نام روشن کریں گے اس کا سہرا وزیر تعلیم و لٹریسی سندھ سردار علی شاہ، سیکریٹری کالج ایجوکیش ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑ، ڈائریکٹرجنرل کالجز پروفیسر سلیم غوری، تمام ریجنز کے ڈائریکٹر کالجز، فوکل پرسن اسپورٹس، میل فیمل پرنسپلز، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و دیگر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈگری کالج ٹنڈو جان محمد کے پرنسپل پروفیسر یونس آرائیں نے کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و فوکل پرسن ریجنل اسپورٹس کمیٹی میرپورخاص عتیق الرحمٰن راؤ کی قیادت میں آئے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سلیم اقبال، عبدالرحمن، عمران بلوچ اور سندھ کالج گیمز کی مختلف ٹیموں میں شامل کھلاڑی ساتھ تھے۔سندھ کالج گیمز کے حیدرآباد ریجن سے تعلق رکھنے والے میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز شیخ اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ندیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت ہم ان مقابلوں کو بھرپور انداز میں منعقد اور ان کی تشہیر کر سکے، جبکہ کھیل کے تمام شعبوں میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کا پلڑا بھاری رہا جس کا تمام تر سہرا ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کی شعبہ کھیل کی ٹیچر مس لبنیٰ ناز کو جاتا ہے اور کالج کی پرنسپل کو جاتا ہے۔
![]()