اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین وزیراعظم ہاﺅسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہا ہے کہ 5 پرمرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہو گا ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا جس دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ہاﺅسنگ کا بجٹ بارہ کروڑ روپے ہو گا ،سیکریٹری کا کہناتھا کہ سابق حکومت میں پانچ لاکھ گھروں کیلئے قائم کمپنی غیر فعال ہے۔ سٹیٹ آفسر نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار496 سرکاری رہائشگاہیں ہیں، 25 ہزار 245 ملازمین سرکاری رہائش کے منتظر ہیں، ویٹنگ لسٹ 2017-18 میں دو ہزار 315 الاٹمنٹس کیں ہیں۔ سیکریٹری ہاﺅسنگ نے بتایا کہ کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پلان بنا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔ سٹیٹ آفسر نے کہا کہ اس وقت سٹیٹ آفس کے 116 کیسز عدالتوں میں ہیں۔ چیئرمین وزیراعظم ہاﺅسنگ ٹاسک فورس نے کہا کہ ہر سال سات لاکھ بھر بنانے کی ضرورت ہے۔ ضیغم رضوی کا کہنا تھا کہ 5 پر مرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہوگا، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہے۔
![]()