تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ڈیفنس پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی ڈیفنس پولیس کی کاروائی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق /کامل حسین) کراچی ڈیفنس پولیس نے جراٸم پیشہ عناصروں کا جینا محال کردیا۔ متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے گرِفت میں۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساٶتھ شرجیل کھرل ، ایس ایس پی ساٶتھ سید پیر محمد شاہ، اے ایس پی درخشاں سرفراز وِرک و ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی نگرانی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گھیرلیا۔ ملزمان میں شامل سعید اختر ولد عاقِل اختر، محمد آصف ولد سخاوت علی اور اظہر عباس ولد طالب حسین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم (اظہر عباس ولد طالب حسین) ماضی میں بھی منشیات کے مقدمے میں جوہر آباد تھانے کی ہوا کھا چکا ہے جبکہ باقی ملزمان بھی ماضی میں مختلف تھانہ جات کی ہوا کھا چکے ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے