تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈھورو نارو میں پہلا شاہ مردان شاہ پیر پگاڑ ا کرکٹ ٹورنامنٹ الزکریا کرکٹ کلب نے جیت لیا سابق وفاقی وزیر فقیر محمد جادم منگریو نے ٹرافی و نقد انعامات تقسیم کیے

میرپورخاص ڈھورو نارو میں پہلا شاہ مردان شاہ پیر پگاڑ ا کرکٹ ٹورنامنٹ الزکریا کرکٹ کلب نے جیت لیا سابق وفاقی وزیر فقیر محمد جادم منگریو نے ٹرافی و نقد انعامات تقسیم کیے

میرپورخاص/ ڈھورو نارو (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈھورو نارو میں فقیرحاجی ولی محمد منگریو کرکٹ گراؤنڈ پر پہلا شاہ مردان شاہ پیر پگاڑ ا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں الزکریا کرکٹ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد الجمال شاہ کرکٹ کلب کو شکست دے کر فائنل کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر فقیر محمد جادم منگریو نے ونر اور رنر ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکرکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ٹرافی و نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر معروف بینکار فقیرحاجی نورمحمد منگریو، فقیرحاجی محمد رمضان منگریو، فقیر غازی خان سموں، اقبال پلی، فقیر نورجادم منگریو، فقیرصادق منگریو، فقیرحاجی شریف راجڑ، فقیرممتاز اسماعیل منگریو، فیض محمودانی،عارف قریشی، گلشیرعلی راجپوت، زاہد قریشی، رانا خالد رزاق، سعید راجپوت، فیض محمد منگریو، فقیر قمرمنگریو و دیگرموجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھورو نارو میں فقیرحاجی ولی محمد منگریو کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ شاہ مردان شاہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں الزکریا کرکٹ کلب و الجمال شاہ کرکٹ کلب کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ الزکریا کلب نے مقررہ 10اوورز میں 178 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جس کے تعاقب میں الجمال شاہ کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 150 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح الزکریا کرکٹ کلب فائنل میں فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر فقیر محمد جادم منگریو نے فاتح ٹیم کے کپتان خورشید حسن پلی کو ونر ٹرافی اور 20000 ہزار نقد انعام دیا۔ جبکہ رنر ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور 10000 ہزار روپے نقد انعام دیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کامران ہالائی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے پر حماد امین رند بلوچ، اظہرعلی ہالیپوٹہ، فہیم قریشی، جان محمد راجپوت، خالد راجپوت، طارق چوپان، فقیر دین محمد منگریو، الیاس منگریو، رانا خالد رزاق، سعید راجپوت، ہادی منگریو میں انعامات و شیلڈز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر فائنل کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر فقیر محمد جادم منگریو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ نوجوانوں کو منشیات سمیت منفی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرناہوں گے۔ انہوں نے شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگاڑا کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر و کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حاجی ولی محمد کرکٹ گراؤنڈ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کھلاڑیوں کو وقف کرنے کا اعلان بھی کیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کے بہترین ٹیموں و کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جبکہ ہزاروں تماشائیوں نے کافی عرصے کے بعد مثبت سرگرمی و تفریح سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے