کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع وسطی کا اجتماع مظفر محمد خان کی صدارت میں قباء مسجد گلبرگ ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سینئر اراکین اور کراچی ڈویژن کے صدر شفیق الرحمن عثمانی، صادق موسیٰ، نوشاد رمضان، عمران قاسم، مظہر شیخ، معین عباس مدنی، جاوید میمن، گل محمد ، ثناء اللہ کاکڑ و دیگر نے شرکت کی، تنظیم اساتذہ پاکستان کے پچاس سال مکمل ہونے پر سینئر اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی اور گلدستہ دیا گیا، اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر شفیق الرحمن عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان کی گولڈن جوبلی پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تنظیم اساتذہ کی پچاس سالہ جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، تنظیم اساتذہ پاکستان استادوں کی تربیت کرتی ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کی صحیح سمت میں رہنمائی کی جا سکے، تنظیم اساتذہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہے، ایک نصاب تعلیم ہوگا تو ملک سے طبقاتی تقسیم ختم ہو جائے گی، آغا خان تعلیمی بورڈ، کیمبرج سسٹم و دیگر پرائیویٹ تعلیمی بورڈ سے ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ سسٹم بنا دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں دو نئے اراکین سے حلف لیا گیا اور دعا پر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔
![]()