کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ پولیس کی گاڑی پر بم حملہ، مسلح افراد کی جانب سے نصب بم سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کے قریب دھماکہ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی پارک کے قریب ہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور دھماکے کے نوعیت کا تعین کررہے ہیں۔ تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی زرائع۔
![]()