Home / اہم خبریں / مانسہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن

مانسہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن

مانسہرہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری مفرور ملزمان، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مانسہرہ پولیس کی بلاتفریق کاروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لساں نواب انور خان نے دوران ناکہ بندی مشہور منشیات فروش یاسر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5 کلو 20 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ لساں نواب میں مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اوگی ناصر خان نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان نادر خان ولد قلندر اور دل محمد ولد فقیر محمد سکنہ منچورہ اوگی کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں ملزم انور خان ولد حبیب خان سے 415 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ اوگی میں مقدمہ درج کر لیا۔ملزم شاہد ولد فقیرمحمد سکنہ اوگی سے 1 پستول 30 بور اور 20 گولیاں برآمد کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عامر حسین نے دوران سرچ آپریشن 1 کلاشنکوف، 1 عدد پستول 30 بور، 1 عدد گن 12 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے