تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مودی کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، بھارتی سیاستدانوں کی مودی پر شدید تنقید

مودی کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، بھارتی سیاستدانوں کی مودی پر شدید تنقید

سری نگر/ نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ‘پانچ سال میں پہلی بارفوجی تقریب میں شرکت ‘ کشمیری میڈیا پر حملہ ‘انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی بی جے پی حکومت نے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ‘مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے انڈین حکومت کے کریک ڈاؤن کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پہلا صفحہ خالی چھوڑدیا‘ مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ہوچکا ‘ہمیشہ کیلئے سرحد پارسے دہشت گرد حملے برداشت نہیں کرسکتے‘ ادھر کانگریس کی رہنماء وجے شانتی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی دہشت گرد کی طرح لگتے ہیں ‘ہر آدمی خوف زدہ ہے کہ مودی کب کونسا بم کس پر پھینک دیں‘ بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی کا کہنا ہے کہ عوام مودی کے ہتھکنڈوں سے محتاط رہیں‘ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادیو کہتے ہیں کہ انتخابی فوائد کیلئے بی جے پی فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے‘ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مطابق بھارتی تاریخ کی بدترین آمرانہ حکومت کو باہر کرنے کا وقت آن پہنچا ہے‘ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ حکومت کا سازشی منصوبہ بے نقاب ہوگیا‘ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ مودی نے دہشتگردوں کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکو غازی آباد میں فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پارسے انڈیا میں دہشت گردی ہو رہی ہے ‘اب بہت ہوچکا‘ ہم ہمیشہ کیلئے دہشت گرد حملے برداشت نہیں کرسکتے‘ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں جب ہمسایہ ہمارا دشمن ہو اور اسے سازشیں کرنے میں ہمارے ملک کے کچھ عناصر کی حمایت حاصل ہو تو پھر سکیورٹی فورسز کا کردار بڑا اہم ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست تیلنگانہ کے شہر شمشاد آبادمیں خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی رہنماء وجے شانتی نے کہا کہ مودی دہشت گرد لگتے ہیں‘ لوگ خوفزدہ ہیں ‘انہیں پتہ نہیں کہ مودی کب کونسا بم پھینک دیں‘ جو کردار مودی کا ہے وہ کسی وزیراعظم کا نہیں ہوسکتا۔ ادھر کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اکثر اخبارات نے پہلے صفحے پر کوئی خبر شائع نہیں کی اور صرف ایک احتجاجی تحریر درج کی کہ ʼبھارتی حکام کا اشتہارات کی فراہمی کے لیے بلا جواز انکار۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وادی کی بھارت نواز انتظامیہ نے 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے حملے میں 44 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد 2 مقامی اخبارات کو اشتہارات دینے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ʼعوامی سطح پر اشہارات پر لگائی گئی پابندی کو مرکز کی جانب سے پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ اختیار کیے گئے جابرانہ رویے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اخبارات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ʼیہ جنگجو ایجنڈا ہے‘ سابق وزیراعلیٰ یو پی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ان کے ہتھکنڈوں سے محتاط رہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے