پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) تعلیمی بورڈز میں اسسٹنٹ سیکریٹری ویمن اور اسسٹنٹ کنٹرولر ویمن کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔ طالبات کو سہولیات کی فراہمی اور خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری ویمن اور اسسٹنٹ کنٹرولر ویمن کی نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ خوایتن کیلئے مختص نئی آسامیوں پر تعینات آفیسرز بورڈز کے طالبات کے معاملات کی انچارج ہوں گی، خواتین آفیسرز کا کام طالبات کی راہنمائی کرنا اور ان کے مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرنکالنا ہوگا۔ خواتین آفیسرز کے بھرتی ہونے سے طالبات کے مسائل میں کمی آنے کیساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔ تمام تعلیمی بورڈز سے طلبہ اور طالبات دونوں کا واسطہ ہوتا ہے۔ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور عوام عنقریب بہت بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ سرکاری سکولوں کو سہولیات کی فراہمی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے اساتذہ بھی بھرتی کئے جارہے ہیں۔ میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا جا چکا ہے۔ امتحان کے نتائج خالصتاً میرٹ پر ہوں گے۔ امتحانی عملے اور تمام ہالز کی نگرانی ہوگی اور غلطی کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔
![]()