تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلے ہی معلوم تھا کہ نریندر مودی فیل ہوچکے۔ فاروق عبداللہ

پہلے ہی معلوم تھا کہ نریندر مودی فیل ہوچکے۔ فاروق عبداللہ

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی پتا تھا نریندر مودی فیل ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نریندر مودی جان لے کہ وہ نہ پہلے بھگوان تھے، نہ اب ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں پہلے پتا چل گیا تھا کہ مودی پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ملک میں ڈر کا ماحول پیدا کیا اور صورت حال خراب کی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی نے جنگ کے ذریعے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اس کے بغیر بھارت بچ نہیں سکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے