تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل میں ملتان سلطان کا کراچی میں جیت کے ساتھ سفر کا اہتمام، لاہور قلندر کو شکست

پی ایس ایل میں ملتان سلطان کا کراچی میں جیت کے ساتھ سفر کا اہتمام، لاہور قلندر کو شکست

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کیساتھ کیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ کپتان فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رکی ویسلز نے 4، سہیل اختر نے 5، حارث سہیل نے 7، سعد علی نے 8، ڈیوڈ ویز نے 30، اسیلا گونارتنے نے 12، حسن خان نے 6، شاہین آفریدی نے 3 اور حارث رﺅف نے 6 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ جونسن چارلز نے 41، عمر صدیق نے 13، جیمز وینس نے 25، اور شاہد آفریدی نے 3 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور تمام باﺅلرز ہی خاصے مہنگے ثابت ہوئے جبکہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویز نے صرف ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کا آج ٹورنامنٹ میں آخری میچ تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے