تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارتی جارحیت و جنگی جنون کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکروں کا ٹرین مارچ ٹنڈو آدم پہنچنے پر والہانہ استقبال

بھارتی جارحیت و جنگی جنون کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکروں کا ٹرین مارچ ٹنڈو آدم پہنچنے پر والہانہ استقبال

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) بھارتی جارحیت و جنگی جنون کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکروں کا ٹرین مارچ ٹنڈو آدم پہنچنے پر والہانہ استقبال، قومی ترانوں پر کارکنوں کا رقص۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت، سرحدوں کی خلاف ورزی کے خلاف اور پاک فوج کے شاہینوں اور جانبازوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے بذریعہ عوامی ایکسپریس میں کراچی سے رحیم یار خان تک ٹرین مارچ کیا ٹرین کی ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن آمد پر سانگھڑ، جھول، کھپرو، جام نوازعلی اور ٹنڈوآدم شہر کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈویژنل نائب صدر نثار خان مہمند، جنرل سیکٹری مشاق جونیجو کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا انکی آمد پر مہمانوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی اور سندھی روایتی ڈھول باجے بجاکر ماحول کو گرمایا گیا اس موقع پر کارکنوں نے قومی ترانوں پر رقص کیا اور پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ملک کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے انھوں نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مارچ ملکی سلامتی امن وبقا، یکجہتی اور دفاع کے لیے نکالا جا رہا ہے، مودی ارض پاک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، مودی کو بتانا چاہتے ہیں ہم لڑنے کو بھی تیار ہیں اور مرنے کو بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے دعا بھٹو کے علاوہ جان شیر جونیجو، فیض محمد ڈیرو، عظیم گل بجورو، امتیاز شر، طاہر علی راجپوت کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے