کراچی (نوپ نیوز) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے1198 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46854 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 740 روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے57 پیسے گھٹ کر 934 روپے43 پیسے ہوگئی۔
![]()