Home / اہم خبریں / انتیسویں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، افتتاحی میچ میں ایم کے دل کلب کی کامیابی

انتیسویں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز، افتتاحی میچ میں ایم کے دل کلب کی کامیابی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سروری کلب حیدر آباد کے زیر اہتمام حیدر آباد، حسین آباد میں 29 واں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جوکہ اللہ وسایو خان بھٹی، ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان، جاوید اقبال جونیجو کے نام سے منسوب شاندار ایونٹ کا آغاز ہوگیا، سماجی اور کھیلوں کی معروف شخصیت شاہ محمد بھٹی نے پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید مدد علی شاہ، آغا صبور پٹھان، غلام حسین پٹھان، فخری عباس، عبدالشکور ڈوڈو، ہدایت اللہ لاشاری، اسماعیل کوسو اور دیگر کے ہمراہ شاندار اور پروقار تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔

مزید پڑھیں: تیئسویں سندھ اوپن گولف چیمپیئن شپ، شبیر اقبال دوسرے روز بھی چھائے رہے
https://www.nopnewstv.com/defending-champion-shabbir-iqbal

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایم کے ڈل بدین سندھ اور ٹھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کے مابین کھیلا گیا جسے ایم کے ڈل کلب نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے ٹیمیں حیدر آباد پہنچ چکی ہیں، ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی معروف 70 شوٹنگ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی 3 روزہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ثقافتی تقریب اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے