ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ملک یوتھ ونگ ٹنڈو آدم کے صدر سہیل دائما کی بہن کی شادی بخیر وخوبی انجام پائی۔ تفصیلات کے مطابق ملک یوتھ ونگ ٹنڈو آدم کے صدر سہیل دائما کی بہن اور عبدالرشید دائما کی بیٹی کی شادی محمد رضوان کے ساتھ بخیر و خوبی ٹنڈو آدم کے مقامی شادی ہال میں انجام پائی۔ شادی کی پروقار تقریب میں ملک اکرام الدین روشن، ذوالفقار علی روشن، چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری، انجمن تاجران ٹنڈو آدم کے صدر اقبال بھٹی، وہاب انصاری، اقبال دائمہ، جبار ملک، نعیم زرگر، شرف الدین انصاری، عمران غوری، پروفیسر احمد بلال، رضوان احمد غوری، ملک برادری کے معززین سمیت دوست و اقارب نے شرکت کی۔ آئے ہوئے مہمان گرامی نے شادی کے موقع پر سہیل دائما سمیت دولہا کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوُں کا اظہار کیا۔
Tags Sindh Tando Adam