میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی رہنماء حلیم عادل شیخ کا میرپورخاص پوسٹ آفس چوک پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اتوار 10 مارچ سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے ملک کی سلامتی، امن، بقا، یکجہتی اور دفاع کے لیے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے 10 مارچ کو کراچی سے رحیم یار خان ٹرین مارچ کا آغاز ہوگا۔ 11 مارچ اوباڑو سے کشمور، کندھ کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ سے بذریعہ روڈ مارچ نکالا جائے گا۔ 12 مارچ لاڑکانہ سے میہڑ، دادو، سیہون شریف میں درگاہ قلندر لال شہباز پر اختتام پذیر ہوگا۔ سندھ کی عوام اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں کل وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر کے جلسے میں سندھ کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے ملک کو کرپشن فری بنا کر دم لیں گے۔ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی میرپورخاص کے صدر آفتاب قریشی اور دیگر کارکنان وزیر اعظم عمران خان کے تھرپارکر جلسے میں شرکت کے لئے قافلے میں تھرپارکر روانہ ہوگئے۔
![]()