تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا، پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن ، استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا بھر پور دفاع کیا جائے گا ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سراہا اور کہا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ کور کمانڈرکانفرنس کے دوران پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جاری ہے ، بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے