Home / اہم خبریں / ہینڈ فری کے بے جا استعمال سے بہرے پن کے مرض میں شدت

ہینڈ فری کے بے جا استعمال سے بہرے پن کے مرض میں شدت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ہینڈ فری کے بے جااستعمال سے بہرے پن کے مرض میں شدت۔ موبائل فون کے بے جا استعمال اور ہینڈ فری کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث بہرہ پن کا مرض پاکستان میں شدت اختیار کررہا ہے جبکہ بچوں کو کان پر تھپڑ مارنے سے بھی بہرہ پن میں اضافہ ہورہا ہے۔ والدین اساتذہ کی لاعلمی کے باعث بچوں کو کانوں پر ٹھپر مارے جارہے ہیں۔ بہرہ پن کی بڑی وجہ شوگر بھی۔ آگاہی میں کمی کے باعث پاکستان میں مرض شدت اختیار کررہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق گلہ، کان، ناک کے امراض جس تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو کان پر تھپڑ مارنے سے گریز کیا جائے۔ بیشتر بچوں کو کان پر تھپڑ لگنے کے باعث پردے میں سوراخ ہو جاتا ہے اور بچوں کے کان سے خون نکلتا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے