تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچادی سڑکیں، پل بہہ گئے جس کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق

بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچادی سڑکیں، پل بہہ گئے جس کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچادی سڑکیں ،پل بہہ گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کوئٹہ شہر میں برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ پہاڑوں پر بھی برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ کے کئی دیہات کا تیسرے روز بھی ملک بھر سے رابطہ منقطع ہے، ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے پاک ایران بس سروس معطل ہے فوج کو طلب کرلیا گیا۔ طوفانی بارشوں اور شدید برف باری نے نظا م زندگی درہم برہم کردیا۔ قلعہ عبداللہ سمیت 10سے زائد اضلاع میں سیلابی ریلوں نے آبادیوں کا رخ کیا جس سے سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جبکہ ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ہوا ایک ہزار سے زائد مکانات جزوی اور مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ اور چمن میں مختلف مقامات پر 3 بچوں سمیت 4 افراد چھت گرنے اور برساتی ریلے میں بہنے سے جاں بحق ہوئے۔ علاوہ ازیں پشین میں حرمزئی اور چربادیزئی میں 2 افراد ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ چاغی میں ایک شخص کی ریلے میں بہنے سے موت ہوئی۔ مجموعی طور پر مختلف حادثات میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے