تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچ کلچرل ڈے کے موقعے پر رند قومی اتحاد کا پاک فوج کی حمایت میں میرپورخاص پریس کلب پر اظہار یکجہتی، رند قومی اتحاد ہمیشہ اپنے ملک پاکستان اپنی قوم کے لیے ہمیشہ قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار کھڑی ہے

بلوچ کلچرل ڈے کے موقعے پر رند قومی اتحاد کا پاک فوج کی حمایت میں میرپورخاص پریس کلب پر اظہار یکجہتی، رند قومی اتحاد ہمیشہ اپنے ملک پاکستان اپنی قوم کے لیے ہمیشہ قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار کھڑی ہے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رند قومی اتحاد میرپورخاص کی جانب سے 2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر رند قومی اتحاد سندھ کے سینٸر ناٸب صدر رٸیس بخش رند، ٹنڈوالہیار کے عہدیدار میر ثمر رند اور ضلع میرپورخاص رند قومی اتحاد کے صدر عاشق علی رند کی رہنماٸی میں اسٹیشن چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گٸی ریلی میں رند قومی اتحاد کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شرکا نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ رند قومی اتحاد کے چیٸرمین سردارزادہ میر سردار خان رند کے حکم پر یہ ریلی نکالی گٸی 2 مارچ بلوچوں کا عالمی دن ہے اور اس میں ہم سب کو ایک ہو کر اس دن کو عید کی طرح منانا چاہیٸے اور رند قومی اتحاد اپنے پاکستان کی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کو اب سمجھ لینا چاہیٸے کہ وہ اب سنبھل جاۓ ورنہ وہ پاکستان پاک فوج کو تو دور رند قومی اتحاد کے بچے کا سامنا بھی نا کر سکے گی رند قومی اتحاد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور رند قومی اتحاد ہمیشہ اپنے ملک پاکستان اپنی قوم کے لیے ہمیشہ قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار کھڑی ہے آخر میں ریلی کے شرکاء نے رند پاکستان زندہ آباد رند قومی اتحاد کے نعرے لگاۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے