Home / اہم خبریں / اب چنگچی رکشے میں کتنے مسافر بٹھائے جائینگے؟ جان کرسب حیران ہوجائیں گے

اب چنگچی رکشے میں کتنے مسافر بٹھائے جائینگے؟ جان کرسب حیران ہوجائیں گے

کراچی (خصوصی رپورٹ: رضوان احمد غوری) سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو صرف چار سواریوں تک محدود کردیا، ہفتہ کو سندھ حکومت کی جانب سے چنگچی رکشے میں چار سواریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جبکہ کرایوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق چنگچی رکشے میں 6 کلو میٹر سفر کرنے پر کرایہ 10 روپے ہوگا جبکہ اس سے زائد سفر کرنے پر 15 روپے کرایہ ہوگا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر چنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے جس کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی، علاوہ ازیں سندھ حکومت نے چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروا کے نمبر پلیٹ لینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے