تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فنگشنل مسلم لیگ ضلع میرپورخاص کی جانب سے عوامی مساٸل حل کرنے لیے ایک بہتر اقدام

فنگشنل مسلم لیگ ضلع میرپورخاص کی جانب سے عوامی مساٸل حل کرنے لیے ایک بہتر اقدام

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) فنگشنل مسلم لیگ کے ضلعی صدر مبارک مہر کی جانب سے شہری مساٸل کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہری مساٸل کے حوالے سے فنگشنل ایکشن کمیٹی بناٸی گٸی جس کے چیٸرمین (ر) میجر مسرور بیگ نامزد ہوۓ اور ممبر اللہ بچایو راجڑ، سعید ہاشمی عبدالمالک، سماجی کارکن نوجوان نقاش مری، عبدالرزاق، بشیر احمد، سرمند ناریجو، نظر مہر، اعجاز پھوڑ اور قانونی معاملات کو دیکھنے کے لیے ایڈوکیٹ میر سیف اللہ تالپر اور الیاس درس کو نامزد کیا گیا کمیٹی کا سب سے پہلا ایجنڈہ شہر کی صفاٸی ستھراٸی اور پینے کے صاف پانی عوام کو میسر کرنے کی بھرپور کوشش کرکے شہری ہونے کا کردار ادا کرینگے اس حوالے سے میٹنگ میں ضلعی صدر مبارک مہر نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ شہر کے مساٸل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں عوام اپنے حقوق سے محروم نظر آرہے ہیں اور میرپورخاص کے محکموں میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے افسران عوام کے مسائل حل کرانے میں گریزاں ہیں عوام کے مسٸلے آخر کون حل کریگا میرپورخاص شہر میں نا تعلیم اچھی میسر ہے نا صفاٸی ستھراٸی انسان بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں غریب آدمی کتنا پریشان ہے اس کمیٹی کو بنانے کا اصل مقصد عوام کی خدمات کرنا اور شہر میں شہریوں کے ہر مساٸل کو اجاگر کر کے حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنا اور شہریوں کے محکموں میں رشوت طلب کرنے پر نا ہونے والے کام بنا کسی رشوت کے کرانا یہ اس کمیٹی کا ہمیشہ منشور رہے گا تاکہ ہماری میرپورخاص کی عوام میں پاٸی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے اور ہر انسان کو بنیادی سہولیات فراہم ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے