تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ پولیس اور اہل محلہ کی بروقت کاروائی۔ پانچ سالہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ پولیس اور اہل محلہ کی بروقت کاروائی۔ پانچ سالہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ پولیس اور اہل محلہ کی بروقت کاروائی۔ پانچ سالہ بچی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ مومنہ گھر سے پنسل لینے کے لئے گئی پھر واپس نہ آئی۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے مدد سے اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈھونڈنے لگے۔ فوٹیج میں بچی کو اغوا کرکے لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، حاجی پورہ کا رہائشی اویس نامی شخص بچی کو بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔ مغویہ بچی کے والد بتایا کہ خواجہ صفدر روڈ پر واقع پارک کے قریب سے اہل علاقہ نے اویس کو پہچان کر پکڑ لیا اورحاجی پورہ پولیس کو اطلاع کی ایس ایچ او ذولفقار چھٹہ تھانہ حاجی پورہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر فاروق نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار لیا مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے