Home / اہم خبریں / بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی کوشش پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا

بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی کوشش پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنے نصب ہتھیار بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی طیاروں کی جانب سے کھلے علاقوں میں گرائے گئے ہتھیاروں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد 40 سے زائد بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا بدحواس ہوچکا ہے اور پڑوسی ملک سے مسلسل پاکستان کو سبق سکھانے، سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور جنگ کرنے جیسی آوازیں آرہی ہیں۔ گذشتہ روز سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جس کے دوران ملک کو درپیش خطرات اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت پر جوابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Triumphs as Champion in Sports Blitz 2024.

Karachi, (Sports Reporter) The Institute of Business Management (IoBM) emerges victorious as the ultimate Winner …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے