تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانگھڑ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز مجموعی طور پر 23 ملزمان گرفتار

سانگھڑ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز مجموعی طور پر 23 ملزمان گرفتار

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز مجموعی طور  پر 23 ملزمان گرفتار، دو ٹی ٹی پسٹل، 265 گرام چرس، 3831 پڑیاں زہریلہ گٹکہ، 79 لیٹر شراب برآمد۔ سرکاری لکڑی چوری کے شبہ میں 100 من لکڑی تحویل میں لے لی گئی۔ جواء کے اڈوں پر چھاپے، داؤ پر لگی رقم، تاش کے پتے اور دیگر اشیاء برآمد، پانچ موبائل فون اور ایک مشتبہ موٹر سائکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی کی ہدایات پر جرائم کے خاتمے کے سلسلے میں کاروائیاں جاری ہیں سانگھڑ پولیس نے دو ملزمان قائم بگٹی اور شہمیر خان کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کئے ہیں۔ جبکہ دیگر کاروائی میں منشیات ڈیلر ظفر علی کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 265 گرام چرس برآمد کی ہے۔ جبکہ جھول، کھڈرو، کھاہی سرہاری، ٹنڈوآدم، سنجھورو پولیس نے دس مختلف چھاپوں میں 10 ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 3831 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کی ہیں اس کے علاوہ منگلی، چوٹیاریوں، کھاہی اور ٹنڈوآدم پولیس نے شراب کشید کرنے والی بھٹیوں پر چھاپے مارکر ملزمان غلام محمد شیخ، عباس کیریو، ہرجو کولھی اور راجو بھیل کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ 90 لیٹر تیار شدہ شراب برآمد کرکے بھٹیوں کو مسمار اور غیر تیار شدہ شراب کو تلف کردیا ہے۔ سانگھڑ پولیس نے جواء کےاڈے پر چھاپہ مارکر 6 جواریوں دین محمد، طالب حسین ملاح، شمس الدین لانڈر، عبدالواجد لانڈر اور دیگر کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ تاش کے پتے اور داؤ پر لگی 23500 روپے کی رقم کے علاوہ ایک مشتبہ موٹر سائیکل اور پانچ موبائل بھی برآمد کیئے ہیں۔ منگلی پولیس نے سرکاری لکڑی چوری کے شبہ میں 100 من لکڑی تحویل میں لی ہے۔ جبکہ ملزمان محمد ایوب، محمد شریف اور محمد اعجاز ماچھی کو گرفتار کرکے چالان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے