تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ترقیاتی اسکیموں کو معیاری اور وقت پر مکمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ترقیاتی اسکیموں کو میرٹ کی بنیاد پر شامل کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص میں ترقیاتی اسکیموں کو معیاری اور وقت پر مکمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ترقیاتی اسکیموں کو میرٹ کی بنیاد پر شامل کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی زیرصدارت کمشنر کانفرنس ہال میں ڈویژنل اوورسائیٹ کمیٹی کی ترقیاتی اسکیموں کے ایم اینڈ آر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کو معیاری اوروقت پر مکمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ترقیاتی اسکیموں کو میرٹ کی بنیاد پر شامل کیا جائے اور اجتماعی فائدہ پہنچانے والی ضروری اسکیموں کی منظوری دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اوورسائیٹ کمیٹیوں کی جانب سے پروونشل بلڈنگ ڈپارٹمنٹ میرپورخاص کی جانب سے ملنے والے پروپوزل پر غور و خوص کرنے کے بعد ایم اینڈ آر کی اسکیموں کی منظوری دی گئی جس میں صحت، بیورو آف اسٹیٹکس، ڈپٹی کمشنر ہاؤس، کمشنر ہاؤس سمیت دیگر اسکیمیں شامل ہیں اجلاس میں ایکسین پروونشل بلڈنگ میرپورخاص میر احسان تالپور اور د یگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے