تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل، انٹرپول کی حکومت پاکستان کو یقین دہانی

بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل، انٹرپول کی حکومت پاکستان کو یقین دہانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، برطانوی حکومت کو ٹھوس شواہد کے ساتھ نوٹس بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اس وقت پاکستان میں متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ عمران فاروق کو لندن میں چاقو کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال ایم کیوایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سال 17-2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی منظوری سے کیس میں بانی ایم کیوایم کی پاکستان حوالگی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک درخواست بھجوائی گئی تھی جسے وزارت نے منظور کرلیا۔ وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد درخواست وزارت خارجہ کو بھجوائی گئی جس نے بانی ایم کیوایم کی حوالگی کے لیے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور انہیں باضابطہ درخواست بھی دی۔ بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انکو واپس لانے کی پاکستانی حکام کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے بانی ایم کیو ایم کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے جبکہ ٹھوس شواہد پر مبنی باضابطہ نوٹس بھی برطانوی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے متحرک ہو چکی ہے اور اس نے انٹرپول کو تمام تر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ انٹرپول نے پاکستانی حکام کو مثبت جواب دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے