تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو رنز چوتیس رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو رنز چوتیس رنز سے ہرا دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی وومن ٹیم نے وومن کالی آندھی کو شکست دے دی تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو رنز چوتیس رنز سے ہرا دیا۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ دو سو اکتالیس رنز کے تعاقب میں ونڈیز ڈیانا بیگ اور ثنا میر کی بولنگ کی تاب نہ لاسکی اور دو سو چھ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم آخری اوور میں دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سدرا امین نے کیریئر بیسٹ چھیانوے اور ندا ڈار نے اکیاسی رنز بنائے اور چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ میں ایک سو دو رنز کا اضافہ کیا۔ ثنا میر نے اکیس رنز بنائے۔ ونڈیز کی ڈوٹن اور شاکرا نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ڈائنا بیگ اور ثنامیر کی شاندار بولنگ کے سامنے ونڈیز ویمنز ٹیم دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اسٹیفنی ٹیلر اڑتالیس اور چیڈین نیشن تئیس رنز بنائے۔ ڈیانا بیگ نے چار اور ثنا میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سدرہ امین کو دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے