ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حکومت اور ہمارے درمیان جھگڑا صرف وسائل کا ہے ہم اپنے وسائل پر کسی کو بھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے اور اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے۔ قائد اعظم کی سیاسی بصریت سوچ کی وجہ سے پاکستان بنا اب کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے اور نہ ہی بنے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹنڈوآدم میں عوام سے خطاب تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سنیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر سلیمان روشن میڈیکل کالج ٹنڈوآدم بزریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے آصف علی زرداری نے سلیمان روشن میڈیکل کالج کا افتتاح کیا سینیٹر امام الدین شوقین، سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ، صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری سلیمان میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے۔ سینیٹر امام الدین شوقین کے پاپولر فارم ہاوُس پر پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوۓ کہا سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انکا اور ہمارا جھگڑا صرف وسائل پر ہے اور ہم اپنے وسائل کسی بھی صورت میں نہیں لے جانے دینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں انکا ڈھونگ نظر آ رہا ہے یہ ڈھونگ 18 ویں ترمیم پر اور ہمارے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ہماری یونیورسٹیاں زبردستی لے گئے اور اب تمام سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد لے جا رہے ہیں اور ان کی نوکریاں بھی لے جا رہے ہیں اور ان کا کنٹرول بھی انہوں نے کہا یہ نئی چیزیں بنائیں گے اور اس کا کمیشن کھائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم شہید ذولفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے قول پر ہمیشہ چلتے رہیں گے اور موجودہ حکمران پاکستان کی باتیں کرتے ہیں وہ انہوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا ہے اور قائد اعظم کی سیاسی بصریت سوچ کی وجہ سے پاکستان بنا اب کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے اور نہ ہی بنے گا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہماری حکومت نے سرکاری ملازمین جن میں فوج، ججوں اور پیشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا کیوں کہ ہماری پارٹی غریبوں کے لیے سوچتی ہے اور یہ حکومت اپنے محلات کی فکر کرتے ہیں کیوں کہ ان کو عوام کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان وزیراعلی بہترین کام کررہا ہے۔ انہوں نے ازراہ مزاک کہا کہ وزیراعلی کنجوس ہے کیونکہ یہ بینکر ہے اور ان سے جب پیسے مانگو کہتے ہیں فلحال پیسے نہیں ہیں۔ آصف علی زرداری نے سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی جانب سے جوہرآباد انڈر پاس بنوانے کے مطالبے پر اسکی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ٹنڈوآدم میں انڈر پاس بنوایا جائے گا۔ قبل ازیں آصف علی زرداری نے امام الدین شوقین نے میڈیکل کالج پر بریفنگ دی۔ جلسہ سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے سندھ کا پانی، بجلی اور گیس بند کیا ہے۔ اور سندھ کو اسکا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ سندھ کے لوگوں نے پہلے سے زیادہ اعتماد کرکے ہمیں جتوایا ہے ہم بھی پہلے سے زیادہ اب سندھ کی خدمت کریں گے۔ ستر سالوں سے سانگھڑ پر حکمرانی کرنے والوں نے سنگھڑ کو کچھ نہیں دیا۔ 218 کے الیکشن میں ہم پورا ضلع جیتے ہیں۔ جس پر ہم سانگھڑ کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کیا۔ سینیٹر امام الدین شوقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مہربانی سے شمولیت کے ساتھ ہی مجھے سینیٹر بنادیا۔ اور اب ضلع سانگھڑ کا آئل اینڈ گیس کا چئیرمین بھی بنادیا ہے۔ ضلع سانگھڑ کے لئے آئے ہوئے پیسوں کو ایمانداری سے خرچ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں جو وعدہ کئے تھے اس پر انہوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔ امام الدین شوقین نے کہا کہ ٹنڈوآدم جوہرآباد پھاٹک پر انڈر پاس، بیگم لیاقت علی خان گرلز اسکول کو اپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دیا جائے۔ ایریگیشن کی بارہ ایکڑ زمین پر کھیلوں کیلئے اسٹیڈیم تعمیر کروایا جائے۔ ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے۔ جوہر آباد میں اسپتال قائم کیا جائے سمیت دیگر مطالبات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا، سینیٹر اسلام الدین شیخ، ایم این اے نعمان اسلام، ملک ذوالفقار روشن، زبیر امام، ایم این اے شازیہ مری، ایم این اے نوید ڈیرو، صوبائی وزیر محکمہ اوقاف فراز ڈیرو، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ، ایم پی اے جام مدد علی، شاہد تھئیم، چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری، گرین سٹی کے ایم ڈی حاجی قطب الدین شیخ، عاجز دھامرہ، ملک عارف و دیگر بھی موجود تھے۔
Home / اہم خبریں / قائد اعظم کی سیاسی بصریت سوچ کی وجہ سے پاکستان بنا اب کوئی نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے اور نہ ہی بنے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹنڈو آدم میں عوام سے خطاب