تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنیچر کی کمی کے باعث بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنیچر کی کمی کے باعث بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ کے متعدد سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کے باعث بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور ،ٹوٹے فرنیچر کے مرمت اور نیا فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے متعدد سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی شدید قلت پائی جاتی ہے جس میں ڈیسک اور بینچ شامل ہیں۔ فرنیچر ز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کاٹھ کباڑ میں پڑا ہے جسے معمولی لاگت سے مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے ۔ اسکولوں میں امتحانی سنٹرز بننے کی وجہ سے کلاسوں سے کرسیاں نکال کر امتحانات میں شامل طلباء کو دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں کے بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ والدین نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی توجہ دے کر فرنیچر کی مرمت اور نئے فرنیچرز کی خرید کے لئے فنڈز کی منظوری دیں تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تعلیمی ماحول بہتر ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے