میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے احکامات اور ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی جانب سے ضلع میرپورخاص کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔ 15 مدد گار بیس پر ضلع پولیس کے ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیاـ ظہرانے میں ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ، اے ایس پی عمران مرزا اور ضلع پولیس کے تمام ریٹائرڈ پولیس افسران و اہکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی محکمہ پولیس سندھ کے متعلقہ شعبہ جات میں خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس آپکے ساتھ ہے اور آپکو درپیش ممکنہ مسائل و مشکلات کے حل کے لیئے ہمیشہ آپکو فوقیت دیگا، جس کے بعد انہوں نے ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیئے بروقت احکامات بھی جاری کیئے۔
![]()