میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی دس روز قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب.انچارج سی آئی اے پولیس عنایت زرداری اور ایس ایچ او اولڈ میرپور انسپیکٹر کنور سنگھ کا گاؤں حاجی کمال پھنور میں چھاپہ دس روز سے لاپتہ ہونے والہ شخص الطاف ببر نجی قید سے بازیاب۔ لاپتہ ہونے والا شخص ملزم گلزار پھنور کی نجی جیل میں قید تھا جسے بازیاب کرایا گیا ہے۔ ايس ايچ او اولڈ میرپور پولیس کنور سنگھ، لاپتہ ہونے والے شخص کی ایف آئی آر انکے والد محمد بخش ببر کی مدعیت میں زیر دفعات 344 کے تحت درج تھی۔الطاف ببر انتہائی پڑھا لکھا اور سات سالوں تک آمریکہ میں رہ چکا ہے اسکو ملزم گلزار پھنور نے پلاٹ لینے کے بہانے پیسے لیئے پھر اپنے ساتھ لیکر مختلف جگہ قید رکھا اسکا اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین کر اے ٹی ایم کارڈ سے ساڑھے 21 لاکھ بھی نکال لیئے، ایس ایچ او اولڈ پولیس کونر سنگھ ۔ بازیاب ہونے والے شخص کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جبکہ ملزم گلزار پھنور اس مقدمے میں ضمانت پر ہے۔
![]()