Home / اہم خبریں / یکم مئی ہمیں حقوق کے لیے جدوجہد کا درس دیتا ہے لہذا ہماری جدوجہد پی سی کے برطرف محنت کشوں اور ان کے اجتماعی سودا کاری کے حق کی بحالی تک جاری رہے گی۔

یکم مئی ہمیں حقوق کے لیے جدوجہد کا درس دیتا ہے لہذا ہماری جدوجہد پی سی کے برطرف محنت کشوں اور ان کے اجتماعی سودا کاری کے حق کی بحالی تک جاری رہے گی۔

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی ورکرز یکجہتی کمیٹی کی جانب سے یوم مئی کے سلسلے میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 30 اپریل کی رات کو کراچی پریس کلب تا شاھین کمپلیکس مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی کے ورکرز سمیت کراچی بھر کی ٹریڈ یونینز ،این جی اوز،سول سوسا ئٹی،وکلاء،اساتذہ ،انسانی حقوق کی تنظیموں،خواتین حقوق کی تنظیموں اور دیگر محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء راستے بھر مزدور حقوق اور PC کراچی کے محنت کشوں کے حقوق کے نعرے لگاتے رہے ۔
مظاہرے کے اختتام پر مزدور رہنماؤں نے شرکاء سے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی سے17 سال قبل 300 سے زائد یونین عہدیداران اور کارکنان کو بلا جواز غیر قانونی طور پر ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ، ہوٹل انتظامیہ ورکرز کی نمائندہ یونین کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے اور مزدوروں کے مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات نہیں کر رہی ہے ۔اس مہنگائی کے دور میں17 سال سے نہ تو PC کے ورکرز کی اجرتوں میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں قانون کے مطابق حاصل دیگر مراعات دی جا رہی ہیں، ورکرز یونین کے عہدیداروں کو ہوٹل میں آگ لگانے کے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرا کے جیل تک بھجوایا گیا لیکن ان عہدیداروں کو عدالت نے با عزت بری کر دیا۔ عدالتوں نے PC کے ورکرز کی ملازمت سے بر خاستگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملازمت پر بحال کر دیا لیکن PC کراچی کی انتظامیہ ورکرز کو ملازمت پر بحال نہیں کر رہی ہے، ساٹھ سے زائد ورکرز کا گیٹ بند کیا ہوا ہے ،عدالتی حکم کے با وجود ان ورکرز کو کام پر نہیں لیا جا رہا ہے۔ گیٹ اسٹاپ ورکرز کو میڈیکل کارڈ جاری نہیں کیے گئے اور ان کے میڈیکل بلز کی ادائیگی روکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے ابھی حال ہی میں ایک گیٹ اسٹاپ ورکرز کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گیا اور ایک ورکرز کی علاج نہ ہونے کی وجہ اس کی ٹانگ میں زہر بھر گیا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی اور وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا۔
PC کی انتظامیہ ملکی قانون کو ماننے سے انکاری ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے مسئلہ کے حل کے لیے بلائی جانے والی میٹنگ میں شرکت نہیں کر کے PC کی انتظامیہ نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ PC کے محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ILO کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کرائے جائیں۔ یکم مئی ہمیں حقوق کے لیے جدوجہد کا درس دیتا ہے لہذا ہماری جدوجہد PC کے برطرف محنت کشوں اور ان کے اجتماعی سودا کاری کے حق کی بحالی تک جاری رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے