کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں سپر مارکیٹ پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش و اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، 580/430 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے منشیات فروش و جراٸم پیشہ عناصر کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش و اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل حیدر عرف بھولا ولد نور بخش، سمیر ولد رفیق، خالد محمود ولد عندل مجید و ریان ولد ریحان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، 580/480 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او سپر مارکیٹ حسیب الله قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()