Home / اہم خبریں / آصف علی زرداری کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا انہیں ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی ٹنڈو آدم میں میڈیا سے گفتگو

آصف علی زرداری کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا انہیں ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی ٹنڈو آدم میں میڈیا سے گفتگو

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پی ٹی آئی رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی ٹنڈو آدم کے دورے پر پنہچے دورے کے دوران انہوں نے سرکاری اداروں کا وزٹ کیا اور پارٹی ورکروں سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا انہیں ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا ٹنڈو آدم دورے کے دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر کرنے کا عزم کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا مگر آصف علی زرداری نے ان کی پارٹی پر قبضہ کرکے کرپشن کے بادشاہ بن گئے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے کے لئے کوششیں کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے قومی پالیسیاں نہیں بن رہیں مرکز میں جو قانون سازی ہوگی وہ چاروں صوبوں میں یکساں چلے گی انہوں نے کہا کہ سندھ سے جہاں سے تیل اور گیس نکلتے ہیں ان اضلاع کے ڈی سیز کو باقاعدہ رائلٹی دی جاتی ہے اب یہ پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے اب تک کتنا پیسہ ملا کہاں خرچ ہوا اسمبلی اجلاس میں سوال رکھونگا انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے سندھ کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں تعلیم اور صحت سمیت تمام اداروں کی حالت خراب ہے ہسپتالوں میں ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مریض پریشان ہیں تھر میں غربت بیماریوں کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں تھر میں بھیجی جانے والی گندم بھی کرپٹ مافیہ کھا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں گذشتہ گیارہ سالوں سے کرپشن کی وجہ سے ترقی نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کا فارمولا طے کرنے کے لئے جلد وفاق اور صوبوں کا اجلاس ہوگا موجودہ حکومت کسی صوبے کے ساتھ نا انصافی نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہونگے اور یہ ملک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا اس سے قبل انہوں نے پارٹی ورکرز ڈیویژنل سینئر نائب صدر رہنماء نثار خان مہمند، تعلقہ صدر فیض محمد ڈیرو، عظیم گل بجورو، طاہر خان راجپوت و دیگر کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور ٹنڈو آدم کے گرلز کالج کا بھی دورہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے