Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراٶ۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراٶ۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراٶ۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، چوری شدہ موباٸل فونز و دیگر قیمتی اشیا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل و ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دھر لیا ملزمان میں شامل حیدر علی ولد ولی محمد اور محمد عامر ولد تاج محمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، چوری شدہ موباٸل فونز و موٹر ساٸیکل برآمد دونوں ملزمان چوری ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں بر وقت کارروائی کرتے ہوۓ درخشاں پولیس نے دھر لیا ملزمان اس سے پہلے بھی مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوکر جیل جاچکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم رہیگا یا جنجوعہ ان عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ انہیں جیل منتقل کیا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے