Home / اہم خبریں / ملائشیا کوالا ترینگانو کی عدالت نے مدرسے کے نام پر چندہ مانگنے والے 2 پاکستانیوں کو 5 ماہ قید اور 3،000 ملیشین رنگٹ کی سزا سنا دی

ملائشیا کوالا ترینگانو کی عدالت نے مدرسے کے نام پر چندہ مانگنے والے 2 پاکستانیوں کو 5 ماہ قید اور 3،000 ملیشین رنگٹ کی سزا سنا دی

ملائشیا / کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائشیا کے شرعی ادارے اگامہ اسلام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملائشیا میں کوالا تیرینگانو کے گاؤں پںگکلاں سٹار میں 22 جنوری کی شام کو 2 پاکستانیوں شعیب منظور حسین اور زبیر راجپوت کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ ملائشیا میں مدرسہ تحفظ القرآن کشمیر, پاکستان کے لئے عطیات اور چندے وصول کرنے کے لئے آۓ ہیں جب متعلقہ ادارے نے ملزمان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے پاس عطیات اور چندہ جمع کرنے کا حکومت ملائشیا کا اجازت نامہ ہے تو ملزمان نے انکار کردیا۔ ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کو تین روز قبل ملائشیا کی شرعی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوۓ فیصلہ سنایا کہ ملزمان نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور اسلام کے نام کو استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے کے مرتکب ہوۓ ہیں اور ان پر جرم ثابت ہوا ہے لہذا عدالت ملزمان کو 5 مہینے کی سزا اور 3،000 ملیشین رنگٹ کی سزا سناتی ہے۔ نوپ نیوز کے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے