تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ بوائز اسکول کولاچی میں بارش کے پانی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر انتظامیہ خاموش

میہڑ بوائز اسکول کولاچی میں بارش کے پانی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر انتظامیہ خاموش

میہڑ(رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ بوائز اسکول کولاچی میں بارش کے پانی کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم متاثر انتظامیہ خاموش، تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب کولاچی بوائز پرائمری سکول میں 2 فٹ بارش کا پانی جمع ہوگیا 4 دن گزر جانے کے باوجود پانی نہیں نکل سکا اسکول میں بارش کا پانی ہونے کے باعث تعلیم متاثر ہونے لگی سیکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، جبکہ کولاچی کے مکیوں اور اسکول کےاساتذہ نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی اسکول سے نہیں نکل سکا سینکڑوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ اسکول میں بارش کا پانی جمع ہونے سے بلڈنگ تباہ ہوگئی ہے جبکہ اس اسکول میں 400 سےزائد بچوں کی انرولمینٹ ہے اور صرف 6 اساتذہ پڑھا رہے ہیں جبکہ اسکول میں لوئر اسٹاف موجود نہیں ہےاساتذہ نے مزید کہا کہ مین روڈ انڈس ہائی وے بننے سے اسکول کی دیوار اور 2 کمرے گرا دیے گئے ہیں اور اسکول کے پیسےبھی نہیں مل سکے ہیں جبکہ روڈ بننےکے باعث اسکول روڈ سے 15 فٹ نیچے ہوگیا پورے شہر اور مین روڈ کا پانی اسکول میں جمع ہو رہا ہے مگر افسوس کہ انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اساتذہ بچے اور گاؤں والوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے تمام مسائل حل نہ ہوئے اور کل تک بارش کا پانی نہیں نکلا تو تحریک چلائی جاۓ گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

USA Stay No. 1 in Latest FIBA Men’s World Rankings, Brazil Returns to Top 10

By Zeeshan Husain MIES, (Switzerland) The United States retained the top spot in the latest …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے