Home / اہم خبریں / کراچی میں ڈاکس پولیس کی کارواٸی ٹرالر میں چھپاٸی گٸی منشیات کی کھیپ برآمد

کراچی میں ڈاکس پولیس کی کارواٸی ٹرالر میں چھپاٸی گٸی منشیات کی کھیپ برآمد

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ڈاکس پولیس کی کارواٸی ٹرالر میں چھپاٸی گٸی منشیات کی کھیپ برآمد ملزم منشیات ٹرالر میں چھپا کر منتقل کر رہا تھا جبکہ ملزم کے قبضے سے سوا من سے زاٸد اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے منشیات مافیا کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی بمعہ پولیس پارٹی منشیات مافیا کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کی سربراہی میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا کر بدنام زمانہِ منشیات فروش کو دھر لیا۔ ملزم داٶد کے قبضے سے سوا من سے زاٸد اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ پولیس نے موقع پر ہی ملزم  کو گوفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے