Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قابل احترام ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ملک کی سب سے بڑی جمہوری و عوامی پارٹی کا جیالا ہوں- سابق ایم این اے عبد القادر پٹیل

پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قابل احترام ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ملک کی سب سے بڑی جمہوری و عوامی پارٹی کا جیالا ہوں- سابق ایم این اے عبد القادر پٹیل

کراچی (پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قابل احترام ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ملک کی سب سے بڑی جمہوری و عوامی پارٹی کا جیالا ہوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ان خیالات کااظہار سابق MNA و سابق صدر PPP کراچی ڈویژن عبد القادر پٹیل نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے PPP کے سینئر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی 45 رکنی وفد کی قیادت PPP کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سلیمان سندھی اور PPP بلدیہ ٹاؤن کے سینئر رہنما سردار کریم بخش کرو کر رہے تھے۔ قادر پٹیل نے وفد کی باتیں مسائل اطمینان سے سننے کے بعد اسے حل کرنے کے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان 29 اپریل کو چیئرمین PPP بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے لیاقت آباد FC ایریا ٹنکی گراؤنڈ شام 4 بجے پہنچ کر عظیم الشان استقبال کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 میں PPP عوام کے بھر پور تعاون سے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنائے گی۔ آخر میں عبدلقادر پٹیل نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے آپس کے اختلافات کو بھلا کر PPP کو مضبوط اور فعا ل بنا نے میں اپنا اپنا کردار اداکریں۔ وفد میں شامل عمر گوٹھ کے رہنماء وڈیرہ عبدالغفور، وڈیرہ محمد یعقوب، اسلم بروہی۔لاسی پاڑہ بلدیہ ٹاؤن سے جاوید بلوچ ، اسلم اعوان ، منیر آکاش، حنیف انگاریہ ، عبدلرزاق انگاریہ ،عبد الرحیم ابو اور بلدیہ کے مختلف یوسیز سے راجہ حق نواز ، فیصل نور ، صداقت اعوا ن ، ملک غلام عباس ، تاج محمد ، طاہر، سجاد علی، حیدر ، میر دوست ، سنی ، سراج، اورنگزیب، آصف، طارق، وحید، حبیب اللہ ،عامر، اسماعیل، فضل ، سمیر سلیمان، عبدالرزاق نیازی، فیروز بلوچ رسول بخش، امام بخش، انور غلام رسول اور دیگر بھی شامل تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے