کوئٹہ (رپورٹ: ناصر دہوار) ڈاکٹر شاہد عمران چشتی نے چیف آف رائل تمن فیملی بہاولپور۔ چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد سردار مجتبیٰ رند سے بلوچستان کے قابل احترام قبائلی شخصیات محترم نوابزادہ احمد مری، میر اویس رند، میر شہریار ساسولی اور پنجابی کے مشہور شاعر اتفاق بٹ۔ پاکستان کے کم عمر مشہور کالم نگار وسیم ڈار، فیصل سعود ملک کے ہمراہ ملاقات کی اور سردار صاحب سے مختلف امور پر گفتگو کی خصوصی طور پر ورلڈ بلوچ اتحاد کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ سردار صاحب کا کہنا ہے کہ وہ ایک محب الوطن پاکستانی کی حیثیت سے تمام بلوچ قبائل کو پرچم پاکستان کے نیچے متحد کر رہے ہیں تا کہ وطن عزیز پاکستان اور عوام کی خدمت کر سکیں۔ انکا یہ بھی کہنا کے یہ ورلڈ بلوچ اتحاد غیر سیاسی ہے اور اس میں تمام پاکستانی شامل ہو سکتے ہیں چاہے وہ مسلم ہیں یا غیر مسلم یا انکا تعلق کسی بھی قوم قبیلہ یا زبان بولنے والوں سے ہے۔ یہ اتحاد صرف بلوچ قبائل کے لیے نہیں۔ انکا مقصد پاکستان کی ترقی۔ افواج پاکستان کا ساتھ سرکاری غیر سرکاری اداروں کا ساتھ دینے کا ہے۔ خاص طور پر صوبہ بہاولپور کی اپنی پرانی حالت میں بحالی ہے جس کے لیے وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔
![]()