ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جھونپڑیوں اور کچے مکانات کو ڈھائے جانے تک محدود، افسران کا ریلوے اراضی پر قابض بااثر افراد کے خلاف کارروائی سے گریز۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے ریلوے ٹریک کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے دو ماہ قبل شروع کیے گئے آپریشن میں ریلوے افسران خانہ پوری کے لئے صرف غریبوں کی جھونپڑیوں اور کچے مکانات کو گرائے جانے تک ہی محدود ہیں جبکہ شہر کے اندر ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کرکے تعمیر کی گئی دکانیں، مکانات، شادی ہال، ہوٹلوں اور بھینسوں کے باڑوں کے خاتمے کے لیے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے جس سے وفاقی حکومت کی طرف سے ریلوے کی قیمتی اراضی کو قابض مافیا سے واگزار کرانے کے لئے شروع کیے گئے آپریشن پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
![]()