Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف گھیراؤ۔ پکولو ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 حقہ شیشہ، مضر صحت فلیورز برآمد ملزم گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف گھیراؤ۔ پکولو ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 حقہ شیشہ، مضر صحت فلیورز برآمد ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف گھیراؤ۔ پکولو ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 حقہ شیشہ، مضر صحت فلیورز برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل و ایس ایس ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے زہر بیچنے والی مافیا کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات، ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کی نیندیں حرام کردی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں پکولو ریسٹورینٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 مضر صحت حقہ شیشہ و فلیورز سمیت ملزم کو حراست میں لے لیا جنت گل ولد اسلم خان کو ضابطہ کی کارروائی کے لئے تھانے منتقل کردیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمہ تک انتھک محنت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ علاقہ عوام و شہریوں کو ریلیف فراہم کرینگے۔ زہر بیچنے والی مافیا کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے