Home / اہم خبریں / کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس مقابلہ۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزم زخمی جبکہ تیسرا ڈاکو گرفتار

کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس مقابلہ۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزم زخمی جبکہ تیسرا ڈاکو گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس مقابلہ۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزم زخمی جبکہ تیسرے ڈاکو کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز نقدی و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او فیروز آباد اونگزیب خٹک بمعہ پولیس پارٹی ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کی سربراہی میں اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزم زخمی جبکہ تیسرے ڈاکو کو گرفتارکرلیا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد تینوں ملزمان دوکان میں لوٹ مار کر رہے تھے جبکہ ون فائیو کی اطلاع پر فیروزآباد پولیس بروقت پہنچی اور ملزمان کے خلاف کارواٸی کی ملزمان نے ابتداٸی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے