تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سردی کی شدت میں کمی کے بجائے اضافہ ہونے کا امکان

سردی کی شدت میں کمی کے بجائے اضافہ ہونے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) آنے والے دنوں میں ملک میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا امکان، 29 جنوری سے ملک میں بارشوں اور برفباری کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 29 جنوری سے ملک میں بارشوں اور برفباری کا ایک نیا سلسلہ داخلہ ہوگا۔ اس نئے سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ اس باعث ملک میں سردی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی علاقوں میں سردی نے ہر چیز کو ٹھنڈا کردیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے