Home / اہم خبریں / پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی

پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی، شہر کے علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں میں پینے کا صاف پانی ہی مہیا نہیں۔ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعلقہ حکام نے بھی آنکھیں بند کرلی ہیں جس کی وجہ سے شہری پینے کا صاف پانی مہنگے داموں خرید کراستعمال کرنے پر مجبور ہیں شہریوں کے لئے ہر دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ گرمی کے آغاز ہوتے ہیں پانی کی طلب میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ دوسری جانب واٹر سپلائی اور ٹیوب ویلوں پر تعینات آپریٹر غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ناقص وغیر معیاری پانی کی فراہمی میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی برابر کا حصہ دار ہے جس کی وجہ سے صاف پانی کی عدم دستیابی سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔ ڈیرہ شہر کی عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ضلع افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے