ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے علماء اسلام تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ 27 جنوری 2019 کے حوالے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی ہے۔ پلان کے مطابق بنوں، لکی اور کوہاٹ وغیرہ سے ملین مارچ میں شریک ہونے والی گاڑیوں کی پارکنگ عبداللہ کالونی عقب کوٹلی امام میں ہوگی جبکہ ٹانک، کلاچی، درابن اور پروآ وغیرہ سے ملین مارچ میں شریک ہونے والی گاڑیوں کی پارکنگ گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سکول نمبر 2 کے فٹ بال کے گراونڈ میں ہوگی۔ عوام کو فوارہ کشمیر چوک سے واک تھرو گیٹ کے ذریعے تلاشی کر کے داخل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کس کو بھی کسی دوسرے راستے سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے سی آر بی سی نہر سبزی منڈی روڈ کو مقررکیا گیا ہے تاکہ عوام اور جلوس کے شرکاء کو ٹریفک کے حوالے سے کوئی تکلیف نہ ہو۔ ملین مارچ کی سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے 953 پولیس آفسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گے۔ جی پی او چوک سے لیکر کشمیر فوارہ چوک تک کے سارے راستے اور گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ اور اس تمام روٹ کے روف ٹاف پر ایلیٹ فورس کے جوانوں تعینات کیے جائیں گے۔ جبکہ جی پی او چوک سے شمالی غربی اور جنوبی سرکلر روڈ کی تمام گلیوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں لگا دی جائے گی۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہو۔
![]()