Home / اہم خبریں / غازی ممتاز قادری کے تیسرے سالانہ عرس کی محفل آج بہارشریعت مسجد میں ہوگی ممتاز قادری کے عرس کے موقع پر بہارشریعت مسجد میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس منعقد کی جائے گی

غازی ممتاز قادری کے تیسرے سالانہ عرس کی محفل آج بہارشریعت مسجد میں ہوگی ممتاز قادری کے عرس کے موقع پر بہارشریعت مسجد میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس منعقد کی جائے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) غازی اسلام ملک محمد ممتاز حسین قادری کے تیسرے سالانہ عرس کے موقع پر آج ہفتہ کو مرکز جامع مسجد بہارِ شریعت میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، یاد رہے کہ عاشق رسول ممتاز قادری کو 20 جمادی الاولیٰ 1437 ہجری بمطابق 29 فروری 2016 کو نواز حکومت نے گستاخ رسول گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے کی وجہ سے شہید کردیا تھا۔ ممتاز قادری کے عرس کی محفل میں قرآن خوانی، درود شریف کا ورد اور مختلف موضوعات پراہم بیانات ہونگے، صحابہ کرام کے عشق رسول ، دورِحاضر میں ناموسِ رسالت کے خلاف سازشیں، تحریک لبیک کے کارکنان کی سعادت مندی اور ایک اہم موضوع استقامت سببِ غیبی امداد کے تعلق پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ عرس میں محفل نعت، قصیدہ بردہ شریف اور نماز تہجد کا بھی اہتمام کیا جائے گا، بہارشریعت مسجد بہادر آباد میں غازی ممتاز قادری کے عرس کی محفل نماز فجر پر اختتام پذیر ہوگی، نماز فجر کے بعد غازی ممتاز قادری کے ایصال ثواب کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے