Home / اہم خبریں / گجرات میں شہری کو بلیک میل کر کے 40 ہزار روپے چھیننے والے چار پولیس ملازمان کو ڈی پی او سید علی محسن کاظمی نے محکمہ سے فارغ کر دیا

گجرات میں شہری کو بلیک میل کر کے 40 ہزار روپے چھیننے والے چار پولیس ملازمان کو ڈی پی او سید علی محسن کاظمی نے محکمہ سے فارغ کر دیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات میں شہری کو بلیک میل کر کے 40 ہزار روپے چھیننے والے چار پولیس ملازمان کو ڈی پی او سید علی محسن کاظمی نے محکمہ سے فارغ کر دیا۔ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کو نہ صرف محکمہ سے فارغ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھی بھجوایا جائے گا۔ ڈی پی او سید علی محسن کاظمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں تعینات چار اہلکاروں نے دوران گشت منگوال کے رہائشی حمزہ شہزاد جو کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا زبردستی روک لیا اوردونوں سے نکاح نامہ طلب کرتے رہے۔ کافی دیر دونوں کو حراست میں رکھنے کے بعد ان سے چالیس ہزار روپے رشوت لی اور دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا کہ کسی کو بتانا نہیں۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی ہدایت پر چاروں پولیس اہلکاروں1، علی حسن، 2 محمد توصیف، 3، ذیشان احمد اور 4، محمد آصف کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرکے حوالا ت میں بند کر دیا تھا، جن کو آج ڈی پی او گجرات نے جرم ثابت ہونے پر محکمہ سے بھی ڈسمس کر دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کہا ہے کہ کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے